عشق حقیقی
قسم کلام: اسم مجرد
معنی
١ - اصلی محبت؛ مراد: محبت الٰہی، عشق مجازی کا نقیض۔ "وہ درحقیقت دنیاوی عشق نہیں بلکہ عشق حقیقی ہے۔" ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان )
اشتقاق
عربی سے مرکب توصیفی ہے۔ عربی زبان سے مشتق اسم 'عشق' بطور موصوف کے ساتھ عربی ہی سے اسم صفت 'حقیقی' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اصلی محبت؛ مراد: محبت الٰہی، عشق مجازی کا نقیض۔ "وہ درحقیقت دنیاوی عشق نہیں بلکہ عشق حقیقی ہے۔" ( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان )
جنس: مذکر